وائٹ ہاؤس میں شہد کی مکھیوں کا حملہ؟ 

May 17, 2026 | 11:40:AM
وائٹ ہاؤس میں شہد کی مکھیوں کا حملہ؟ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکہ کے صدارتی محل وائٹ ہاؤس میں اُس وقت غیر متوقع صورتحال پیدا ہوگئی جب ہزاروں شہد کی مکھیوں نے نارتھ لان پر اچانک ہجوم کی شکل اختیار کرلی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے پریس ایریا کے قریب فضا میں سیاہ نقطے نمودار ہوئے، جو بعد میں شہد کی مکھیوں کا بڑا جھنڈ ثابت ہوئے۔

 تقریباً 20 منٹ بعد یہ مکھیاں نارتھ لان میں موجود ایک درخت پر چھتے کی شکل میں جمع ہوگئیں۔

رپورٹس کے مطابق حال ہی میں خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے احاطے میں 2 نئی مکھیوں کی کالونیاں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:چین نے امریکا سے سینکڑوں طیارے خریدنے کا اعلان کر دیا

 جبکہ ساؤتھ لان میں وائٹ ہاؤس کی طرز پر تیار کیا گیا ایک نیا نمائشی چھتہ بھی نصب کیا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس سوم اور ملکہ کیمیلا نے حالیہ دورۂ امریکہ کے دوران اس نئے بی ہائیو کا دورہ کیا تھا۔

 شاہی جوڑا شہد کی مکھیوں کی افزائش اور ماحول دوست سرگرمیوں کا حامی سمجھا جاتا ہے۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کی بھرمار ہوگئی۔