سرکاری ملازمین کا بجٹ پیش کئے جانے کے دن پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان

May 17, 2025 | 19:40:PM
سرکاری ملازمین کا بجٹ پیش کئے جانے کے دن پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) مالی سال 2025-26 کا وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کے دن سرکاری ملازمین نے  پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔ 

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بجٹ سے ایک روز قبل اور بجٹ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا، بجٹ ڈے دھرنا میں مُلک بھر سے وفاقی ملازمین شرکت کریں گے۔ْ

سرکاری ملازمین کا مطالبہ ہے ایڈہاک ریلیف الاؤنسز بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے پے سکیل ریوائز کیا جائے،مزدور کی کم از کم اجرت 50 ہزار مقرر کی جائے،وفاقی سرکاری ملازمین کی پینشن اور تنخواہوں میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا جائے۔

ملازمین نے کہا ہے کہ وفاقی سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کی جائے ،صوبائی طرز پر تمام وفاقی ملازمین کی اپگریڈیشن بمعہ مراعات کی جائے،لِیو انکیشمنٹ اور وفاقی ملازمین کی پینشن اصلاحات واپس لی جائیں۔  

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے یہ بھی مطالبیہ کیا ہے کہ پنشن اصلاحات کو فی الفور واپس لیا جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان میں صنفی ڈیجیٹل تقسیم میں کمی ہوئی،وزیر اعطم کاٹیلی کمیونیکیشن ڈےپر پیغام