پاکستان میں صنفی ڈیجیٹل تقسیم میں کمی ہوئی،وزیر اعطم کاٹیلی کمیونیکیشن ڈےپر پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی ) وزیر اعطم شہباز شریف نے کہا ہےکہ پاکستان نے صنفی ڈیجیٹل تقسیم کو کم کرنے میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے،2024-2025 میں 80 لاکھ مزید خواتین نے موبائل انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کی جس سے صنفی فرق کو %38 سے کم کر کے% 25 کردیا ہوگیا جو کہ عالمی سطح پر دیہی خواتین میں واقع ہونے والی سب سے بڑی بہتری ہے۔
ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سوسائٹی ڈے 2025 پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (ITU) کو دنیا بھر میں جامع اور مساوی ڈیجیٹل ترقی کو آگے بڑھانے میں اس کی قیادت کے لیے پرتپاک مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سال کا تھیم "ڈیجیٹل تبدیلی کے معاملات میں صنفی مساوات کیوں ضروری؟،" فوری ایکشن مانگتا ہے: اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ تکنیکی ترقی کے فوائد کو معاشرے کے تمام اراکین کو یکساں طور پر ملیں، پاکستان نے صنفی ڈیجیٹل تقسیم کو کم کرنے میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔ 2024-2025 میں، 80 لاکھ مزید خواتین نے موبائل انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کی، جس سے صنفی فرق کو %38 سے کم کر کے% 25 کردیا ہوگیا، جو کہ عالمی سطح پر دیہی خواتین میں واقع ہونے والی سب سے بڑی بہتری ہے، یہ کامیابیاں پاکستان کی وسیع تر ڈیجیٹل تبدیلی کا حصہ ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے 200 ملین ٹیلی کام سبسکرپشنز، 150 ملین براڈ بینڈ صارفین، اور 2 ملین FTTH کنکشنز کو عبور کر لیا ہے، جبکہ ڈیٹا کے استعمال میں 24.25 فیصد اضافہ ہوا،ہماری موبائل مینوفیکچرنگ میں 47.46 فیصد اضافہ ہوا، اور اعلیٰ صلاحیت والی آبدوز کیبلز کے ذریعے بین الاقوامی رابطوں میں اضافہ ہوا،آج پاکستان کا موبائل ایکو سسٹم معیشت میں 16.7 بلین ڈالر کا حصہ ڈال رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت پاکستان ایک ایسے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے جو شمولیت کو فروغ دیے، خواتین کو بااختیار بنائے اور کسی کو پیچھے نہ چھوڑے۔ ٹارگٹڈ پالیسیوں، مہارتوں کے فروغ کے پروگراموں اور صنفی حساس ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے ذریعے، ہم اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ خواتین اور لڑکیاں ہمارے معاشرے کی ڈیجیٹل تبدیلی میں فعال طور پر حصہ لے سکیں اور اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ میں اس اہم دن پر میں تمام سٹیک ہولڈرز سے صنفی ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانے اور ایک جامع اور بااختیار ڈیجیٹل پاکستان کی تعمیر جاری رکھنے کی اپیل کرتا ہوں.
یہ بھی پڑھیں؛ شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف کی جنگ میں کامیابی پر مبارک باد