عوامی تحریک کی مرکزی نائب صدر حور النساء پلیجوکا انتقال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عوامی تحریک کی مرکزی نائب صدر حور النساء پلیجو 81 برس کی عمرمیں انتقال کرگئیں،وہ سندھیانی تحریک کی بانی اراکین میں شامل تھیں۔
ترجمان عوامی تحریک کے مطابق حورالنساء پلیجو سانس کی تکلیف کے باعث کراچی میں انتقال کرگئیں،ان کی نمازجنازہ آج شام 4:30 بجےمنگر خان پلیجو،جنگ شاہی میں ادا کی جائے گی،عوامی تحریک نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
حورالنساء پلیجو سندھیانی تحریک کی بانی اراکین میں شامل تھیں،انہوں نے ضیاء الحق اور پرویز مشرف کی آمریت کے خلاف جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا،کینال اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف بھی وہ کافی سرگرم رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عازمین حج کی سہولت کے لیے اہم اقدامات کااعلان
انہوں نےانڈیا،فلپائن سمیت مختلف ممالک میں سندھ کی خواتین کی نمائندگی کی،حورالنساء پلیجو نے رسول بخش پلیجو کے انقلابی نظریے پر عمل کرتے ہوئے جدوجہد کی،عوامی تحریک اور سندھیانی تحریک کی قیادت نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔