بھارتی ڈراموں کی معروف اداکارہ خطرناک بیماری میں مبتلا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ دیپیکا ککڑ خطرناک بیماری میں مبتلا ہو گئیں۔
دیپیکا ککڑ کے شوہر اور ٹی وی اداکار شعیب ابراہیم نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر ایک نئی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے دیپیکا ککڑ کی صحت کے بارے میں بتایا کہ وہ گزشتہ 3 دن سے ہسپتال میں داخل ہیں،ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور وہ صحت کے سنگین مسئلے سے دو چار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معروف ٹک ٹاکررجب بٹ کے خلاف ایک اورایف آئی آردرج
اداکار شعیب ابراہیم نے بتایا کہ دیپیکا کے جگر میں ٹیومر پایا گیا ہے،انہیں پیٹ میں بھی کچھ مسئلہ ہے جو سنگین ہے، ٹیومر کا علاج سرجری کے بغیر نہیں ہو سکتا اس لیے دیپیکا کو جلد سرجری کروانی ہو گی، ان کے جسم سے ٹیومر نکالنا ضروری ہے۔