نوربخاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش،نام بھی بتادیا

May 17, 2025 | 10:41:AM
نوربخاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش،نام بھی بتادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)اسلام کی خاطرشوبزکوچھوڑنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

نوربخاری نے آج صبح اپنے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے نور بخاری نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جن کا نام انہوں نے دعا زہرا رکھا ہے۔

نور بخاری نے انسٹاگرام پر اپنے اور نومولود ننھی پری کے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے قرآن کی آیت کا ترجمہ لکھا "اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔"

یہ بھی پڑھیں:پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اور بنگلہ دیشی حکومتی وفد کی ملاقات، ثقافتی سرگرمیاں بحال کرنے پر زور

انہوں نے مزید بتایاکہ اللّٰہ نے ہمیں خوبصورت بیٹی دعا زہرا سے نوازا ہے، اللّٰہ اسے نظر بد سے محفوظ رکھے، میری بیٹی دعا کو اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں۔

نور بخاری کی اس پوسٹ پر انہیں صارفین، مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔