پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اور بنگلہ دیشی حکومتی وفد کی ملاقات، ثقافتی سرگرمیاں بحال کرنے پر زور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی) پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اور بنگلہ دیش کے حکومتی وفد کی لاہور میں ملاقات،دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی سرگرمیوں کو بحال کرنے پر زور دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کی فلموں کی کمرشل ریلیز ، فلمی وفود کا تبادلہ، ٹیکنالوجی اور کلچرل ایکسچینج پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے رہنما شہزاد رفیق نے کہا کہ یہ سنہری موقع ہے کہ ہم پھر سے اپنی کھوئی ہوئی مارکیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔فلم اسٹار شان شاہد نے کہا کہ اب ہاتھ ملانے کا نہیں ، گلے ملنے کا وقت ہے۔ بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان نے سارک کلچرل پروگرام کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کا قونصل خانہ اس حوالے سے بھر پور تعاون کریگا۔ انہوں نے کہاپاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کو پروڈکشن دوبارہ سے بحال ہونی چاہیے ، دونوں ممالک کی فلموں کا فیسٹیول بھی ہونا چاہیے،مشترکہ فلم سازی سے فلم انڈسٹری کو طاقت ملے گی۔

تقریب سے صفدر ملک، سید نور،خلیل الرحمن قمر،ذوالفقار مانا،مسعود بٹ،عمران اسلام نےبھی خطاب کیا۔بنگلہ دیش کے وفد میں ڈپٹی ہائی کمشنر ایم ڈی ایمان الاسلام خان، اعزازی قونصل جنرل قاضی ہمایوں فرید اور سردار محمد نعمان الزمان شامل تھے ، جبکہ فلمی وفد میں ہدایتکار شہزاد رفیق ، صفدر ملک ،سید نور ،مسعود بٹ،خلیل الرحمن قمر، شان شاہد ،سہیل ملک ،عمران اسلام،ذوالفقار مانا، اعجاز کامران ،جاوید واڑیچ حاجی شفیق،فیصل مدنی،خواجہ راحت شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں:غیراخلاقی پرفارمنس،اداکارہ زارا خان پر دو سال کی پابندی لگ گئی