پی ٹی آئی ایک گینگ، غلط وجوہات کی بناد پر جنم دیا گیا: مریم نواز

May 17, 2023 | 21:34:PM
پی ٹی آئی ایک گینگ، غلط وجوہات کی بناد پر جنم دیا گیا: مریم نواز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن پر آوازیں اٹھانے دراصل بے ایمان ہیں۔

 سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جیسے گینگ کے خلاف اقدامات کو جو بھی سیاسی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن قرار دے رہا ہے وہ فکری طور پر بے ایمان ہے۔

 انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ سے ایک گینگ تھی، جسے غلط وجوہات کی بناد پر جنم دیا گیا اور تشدد، تباہی بدتمیزی کے علاوہ کبھی کسی چیز کے لیے کھڑی نظر نہیں آئی۔

مریم نواز نے لکھا کہ ان کو بنا روک ٹوک کے ایک سیاسی جماعت کی حیثیت سے کام کرنے کی اجازت دی گئی جس کے نتیجے میں 9 مئی کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔