نعمان اعجاز کا "کال ریکارڈنگ ٹرینڈ "پر دلچسپ تبصرہ،وائرل

May 17, 2023 | 19:03:PM
نعمان اعجاز کا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی سینئر اداکار نعمان اعجاز کی حسِ مزاح سے بھرپور پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات سے تو ہر کوئی واقف ہے، ایسے میں سیاستدانوں کی کالز کا ریکارڈ کیا جانا اور پھر اِن کا لیک ہوجانا کوئی بڑی بات نہیں رہی۔

کال ریکارڈنگ ٹرینڈ سے متعلق نعمان اعجاز بھی پیچھے نہ رہے اور ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کی، جسے پڑھ کر ہر انٹرنیٹ صارف ہنسنے اور نعمان اعجاز کو داد دینے پر مجبور ہو گیا۔

 اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ" آپ پر لازم ہے کہ جب آپ کسی کو فون کریں تو 2 بار سلام کریں، پہلا سلام جس کو آپ نے فون کیا ہے اور دوسرا سلام جو آپ کی بات ریکارڈ کر رہا ہے۔۔۔۔ اسے کہتے ہیں باتمیز۔"