پنجاب فورنزک لیب نے تین بہنوں کے اندھے قتل کے مجرموں کو ہتھکڑیاں لگوا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد اقبال رانا)گوجرانوالہ میں تین سگی بہنوں کے اندھے قتل کا مقدمہ سلجھ گیا۔ پولیس نے قتل میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا۔
قاتل شوہر نے اپنی بیوی اور سالیوں کو قتل کرنے کے بعد تینوں کو جرمنی لے جانے کا ڈرامہ رچیا۔ ارد گرد کے لوگوں کو تین بہنوں کے غائب ہو جانے کا کچھ پتہ نہیں چلا لیکن تین نامعلوم لاشوں کے فورنزک تجزیہ نے تہرے قتل کا انکشاف کر دیا۔
مسیھی فیملی سے تعلق رکھنے والی شادی شدہ خٓتون اور ان کی دو غیر شادی شدہ بہنوں کو خاتون کے شوہر نے منصوبہ بنا کر قتل کیا تھا۔قاتل نے اپنے بھتیجوں کی مدد سے اپنی بیوی اور دو غیر شادی شدہ سالیوں کو قتل کردیا اور مشہور کر دیا کہ وہ تینوں جرمنی چلی گئی ہیں۔
انہوں نےقتل کرنے کے بعد مقتولہ نازیہ کی لاش کو علی پور چھٹہ اور دوسری دو بہنوں کی لاشوں کو حافظ آباد نہر میں پھینک دیا تھا۔ تنیوں لاشیں مسخ حالت میں ملیں، ناقابل شناخت ہونے کی وجہ سے پولیس نے امانتاً ان کو دفن کر دیا لیکن ان لاشوں کے اجزا ڈی این اے اور فورنزک کے لئے پنجاب فورنزک لیب کو بھیج دیئے گئے۔ دو الگ علاقوں سے آنے والے تین لاشوں کے ڈی این اے آپس میں ملتے ہوئے نکلے، کیونکہ یہ تینوں سگی بہنیں تھیں۔ اس تین بہنوں والے نکتے کو لے کر پولیس نے نئے سرے سے تفتیش کی اور خون کا نشان مجرموں کے گھروں تک پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیئے: اسرائیل نے ایران کے 'ڈی فیکٹو لیڈر' علی لاریجانی کا کیسے پتہ لگایا، یروشلم پوسٹ کی رپورٹ
تینوں بہنوں کی لاشیں شناخت نہ ہونے پر لاوارث حالت میں دفن کردی گئی تھیں۔معاملہ کی پیروی کرنے والا کوئی نہیں تھا لیکن تب بھی پولیس نے ان لاوارث عورتوں کے قتل کا سراغ لگانے کے لئے کوشش کی اور مجرموں تک پہنچ گئی۔ مجرم سامنے آنے کے بعد پولیس نے فوراً کسی پر ہاتھ نہیں ڈالا بلکہ خاموشی سے اپنے مقامی ذرائع کی مدد سے تمام تحقیقات مکمل کیں۔
ایس ایس پی گوجرانوالہ نے بتایا کہ فرانزک لیبارٹری کے رزلٹ ک ملنے کے بعد نئے سرے سے تحقیقات ہوئیں تو پہلے تین بہنوں کی شناخت ہوئی، پھر تہرے اندھے قتل کا معمہ حل ہوا۔
گوجرانوالہ پولیس نے ثبوت مکمل ہونے پر تینوں ملزم گرفتار کرللئے۔ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ اب ملزموں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ قتل منصوبہ بندی سے ہوا اور ملزم اپنی بیوی پر شک کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیئے: یہ امن کا وقت نہیں، امریکہ اور اسرائیل کو شکست دینا ہو گی، ایران کے سپریم لیڈر نے کشیدگی کم کرنے کی تجاویز مسترد کردیں