سندھ اور خیبر پختونخوا میں عیدالفطرکی عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

Mar 17, 2026 | 15:23:PM
سندھ اور خیبر پختونخوا میں عیدالفطرکی عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سندھ حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر عام تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اور 21 مارچ کو صوبہ بھر میں عیدالفطر کی عام تعطیلات ہوں گی،اس دوران سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔

 خیبر پختونخوا حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا،اعلامیے کے مطابق عید کی چھٹیاں جمعرات 19 مارچ سے ہفتہ 21 مارچ تک ہونگی،محکمہ ایڈنمسٹریشن نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزوفاقی حکومت کی جانب سے عیدالفطر پر 2 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا گیا،اعلامیے کے مطابق 20 اور اور 21 مارچ 2026 کو عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی،وزیراعظم کی منظوری سے کابینہ ڈویژن نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

 یہ بھی پڑھیں :  قاسم اور سلیمان کو والد سے ملاقات کی اجازت دی جائے ، جمائمہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل