انسٹا گرام کا اہم سہولت ختم کرنے کا اعلان

Mar 17, 2026 | 09:42:AM
انسٹا گرام کا اہم سہولت ختم کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام کی چیٹس میں موجود اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن (E2EE) کی سہولت ختم کرنے جا رہا ہے۔

 یہ فیصلہ 8 مئی 2026 سے نافذ العمل ہوگا، جس سے وہ صارفین متاثر ہوں گے جو اس فیچر کو اپنی نجی گفتگو کے تحفظ کے لئے استعمال کرتے تھے۔

میٹا نے پہلی بار 2021 میں انسٹاگرام کے ڈائریکٹ میسجز کیلئے E2EE کی آزمائش شروع کی تھی، جو دراصل صارفین کی پرائیویسی بہتر بنانے کی ایک بڑی کوشش کا حصہ تھی۔

 یہ فیچر ہر جگہ اور ہر اکاؤنٹ میں خودکار طور پر فعال نہیں تھا اور صرف چند علاقوں میں دستیاب تھا، اس کا مقصد یہ تھا کہ پیغامات کو صرف وہی لوگ پڑھ سکیں جو آپس میں گفتگو کر رہے ہوں۔

مزید پڑھیں:کینسر سے بچاؤ کیلئے اے آئی ویکسین تیار

اب کمپنی نے صارفین کو ہدایت دی ہے کہ اگر وہ اپنی چیٹس یا میڈیا محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو اس تاریخ سے پہلے انہیں ڈاؤن لوڈ کر لیں، کیونکہ اس کے بعد یہ سہولت ختم کر دی جائے گی۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دیگر پلیٹ فارمز بھی اسی طرح کے فیصلے کر رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر انکرپشن ختم کرنے کا فیصلہ دراصل پرائیویسی کے حامیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان جاری بحث کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔

 ایک طرف لوگ محفوظ اور خفیہ رابطے چاہتے ہیں، جبکہ دوسری طرف حکام چاہتے ہیں کہ تحقیقات کے دوران ڈیٹا تک رسائی ممکن ہو، خاص طور پر غیر قانونی سرگرمیوں کے معاملات میں۔

اسی سلسلے میں یورپین کیمشن بھی جلد انکرپشن سے متعلق ایک روڈ میپ پیش کرنے والی ہے۔