’عمران خان ریاست اور قانون سے بالاتر بن چکے‘

اگر پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کا اراداہ ہوتا تو پولیس ا ہلکار زخمی نہ ہوتے،زمان پارک میں پٹرول بم استعمال کئے گئے: خواجہ سعد رفیق

Mar 17, 2023 | 13:06:PM
’عمران خان ریاست اور قانون سے بالاتر بن چکے‘
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان ریاست اور قانون سے بالاتر بن چکے ہیں،عمران خان ہے کیا چیز ، وہ اپنے آپ کو سمجھتا کیا ہے۔

ماڈل ٹاؤن میں وزیر ریلوےخواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کا اراداہ ہوتا تو پولیس ا ہلکار زخمی نہ ہوتے،زمان پارک میں پٹرول بم استعمال کئے گئے،عمران خان کیساتھ رعایت برتی گئی،کیا پولیس والا کسی کا بھائی یا بیٹا نہیں،جتھے اکٹھا کرنا کوئی بڑی بات نہیں، ہرشہری اکٹھا کرسکتا ہے۔
ضرور پڑھیں :وزیراعلیٰ محسن نقوی کا سنٹرل جیل کا اچانک دورہ، مرد و خواتین قیدیوں کے مسائل سنے
انہوں نے  کہا ہے کہ ملک میں دوپاکستان بنادیئے گئے ہیں،ایک عمران خان کا پاکستان دوسر عام عوام کا پاکستان،آئی ایم ایف سے ایسی شرائط آرہی ہیں، بیان نہیں کی جاسکتیں، عمران خان فیصلہ کرلے سیاستدان بنناہے یا جتھہ بردارشخص،عمران خان نے ملک کو تباہ کردیا،عمران خان بدترین ڈکٹیٹر ہے،عمران خان نے فیصلہ کررکھا ہےعدالت میں پیش نہیں ہوگا،عمران خان جو کھیل کھیل رہے ہیں وہ خطرناک ہے۔