راحت فتح علی کے خفیہ بینک اکائونٹس پر 2 کروڑ 32 لاکھ ٹیکس عا ئد کر دیاگیا

Mar 17, 2021 | 19:14:PM
 راحت فتح علی کے خفیہ بینک اکائونٹس پر 2 کروڑ 32 لاکھ ٹیکس عا ئد کر دیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)گلوکار راحت فتح علی خان ایک مرتبہ پھر ایف بی آرکے ریڈار پر آ گئے ۔ خفیہ بینک اکائونٹس کے معاملے پر دوبارہ ٹیکس عائد کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطا بق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے گلوکار پر 122 (5 اے) کے تحت دوبارہ 2 کروڑ 32 لاکھ روپے کا ٹیکس عائد کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے انکم ٹیکس آڈٹ کے بعد زیرو ٹیکس عائد کرنے کا آرڈر پاس کیا تھا۔ اب دوبارہ ایڈیشنل کمشنر نے آڈٹ کرتے ہوئے ٹیکس عائد کر دیا۔ انٹیلی جینس ان لینڈ ریونیو نے گلوکار راحت فتح علی خان کے بنک اکاونٹس کی تفصیلات ٹیکس آفس کو بھجوائی تھیں۔
اگر راحت فتح علی ایک ماہ میں اپیل یا ٹیکس ادائیگی نہیں کرتے تو اکاونٹس منجمد کئے جائینگے۔