وزیراعظم اور بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات، بجٹ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے امور پر تبادلہ خیال

Jun 17, 2026 | 18:33:PM
وزیراعظم اور بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات، بجٹ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)   پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے ایران امریکا امن معاہدے میں پاکستان کے مثبت کردار پر وزیراعظم شہباز شریف کو سراہا،ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان بجٹ سے متعلق امور پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی،ملاقات میں آزاد کشمیر کی موجودہ صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے حوالے سے حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا،ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ شیری رحمان اور نوید قمر بھی موجود تھے۔

مسلم لیگ (ن) کے وفد میں اسحاق ڈار، اورنگزیب خان، اعظم نذیر تارڑ اور احد چیمہ شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان کا 1089ارب روپے کاسرپلس بجٹ پیش, تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ، 5 ہزار نئی آسامیاں منظور