اداکارہ مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغامات شیئر کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغامات شیئر کردیئے۔
انسٹاگرام اسٹوریز میں مومنہ اقبال نے کہا کہ میں نے ان افراد کے نام اور تصاویر عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ اس لیے کیا تاکہ دیگر خواتین محتاط رہ سکیں۔
مومنہ اقبال نے کہاکہ سب لوگ مجھے کہتے ہیں کہ ان لوگوں کا نام نہ لوں اور انہیں بے نقاب نہ کروں، لیکن میں نے برسوں جو کچھ برداشت کیا، وہ کسی اور خاتون کے ساتھ نہ ہو، میں ان کے چہرے اس لیے دکھا رہی ہوں تاکہ خواتین ایسے لوگوں سے محتاط رہیں۔

ایک اور پوسٹ میں مومنہ اقبال نے اس جدوجہد کے اپنے ذہنی اور جذباتی اثرات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے آواز اس وقت اٹھائی جب میرے پاس کوئی اور راستہ باقی نہیں بچا تھا، میں نے اس لیے آواز اٹھائی کیونکہ میں تھک چکی تھی، ہر روز سچ ثابت کرنے کی جنگ لڑنی پڑتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی آوازطارق عزیزکوخاموش ہوئے 6برس بیت گئے
اداکارہ نے واضح کیا کہ میرا عوامی سطح پر سامنے آنا بہادری نہیں بلکہ مجبوری کا نتیجہ تھا، میں اس مقام پر اس لیے پہنچی کیونکہ تمام دوسرے راستے بند ہو چکے تھے۔