بجلی صارفین کو ریلیف اور سہولت فراہم کرنے کی جانب اہم قدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اویس کیانی)پاور ڈویژن نے صارفین کو ریلیف اور سہولت فراہم کرنے کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا نیا اور آسان فارمیٹ متعارف کرا دیا ۔
ڈسکوز نے وزارتِ توانائی کی ہدایت پر بجلی کے بلوں کا نیا ڈیزائن جاری کیا ہے جس کا مقصد صارفین کے لیے بل کو زیادہ قابلِ فہم بنانا ہے۔
نئے فارمیٹ میں بجلی کے استعمال، کھپت، بل کی تفصیلات اور ادائیگی کی معلومات کو واضح اور منظم انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
صارفین اب بجلی کی کھپت، بل کی تفصیلات اور ادائیگی کی معلومات دیکھ سکیں گے،نیا فارمیٹ سادگی، شفافیت اور بہتر صارف تجربے کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے،بل فارمیٹ کوصارفین کی شکایات کے بعد مکمل طور پر ازسرِنو ترتیب دیا گیاہے۔
پرانا بل غیر ضروری معلومات، تکنیکی اصطلاحات، پیچیدہ ترتیب کے باعث سمجھنے میں مشکل تھالیکن نئے فارمیٹ میں رقم، مقررہ تاریخِ اور بجلی کے استعمال کی تفصیلات نمایاں درج ہیں جس میںمعلومات کو منظم انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
صارف اب ایک نظر میں اپنی بلنگ کی مکمل صورتحال جان سکے گا،نئے بجلی بل میں بصری پیچیدگی کم کر دی گئی ہےجدید سہولت کے تحت نئے بجلی بلوں میں کیو آر کوڈکو بھی شامل کیا گیا ہےجس کے ذریعے صارفین اضافی معلومات اور ڈیجیٹل سروسز تک فوری رسائی حاصل کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:روسی میڈیا کی جانب سےپاکستان کے قائدانہ کردار کی بھر پور ستائش
نئے بجلی بلوں کی تشکیل صارفین اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کی روشنی میں کی گئی،پاور سیکٹر میں شفافیت، بہتر خدمات اور اصلاحات کا عمل جاری رہے گا