انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ، قرض ادائیگی پر دباو بڑھ گیا
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپے پر دباو بڑھ گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 24 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 283.17 روپے سے بڑھ کر 283.41 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوکر 285.40 روپے پر پہنچ گیا , اوپن مارکیٹ میں یورو 2 پیسے کمی سے 329.68 روپے کا ہوگیا .
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 29 پیسے مہنگاہوکر 387.43 روپے پر آگیا,اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 6 پیسے مہنگاہوکر 77.81 روپے کا ہوگیا,اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 7 پیسے مہنگاہوکر 76.04 روپے کا ہوگیا
یہ بھی پڑھیں :حکومت کا ایران سے سفارتکاروں کو واپس بلانے پر غور