حکومت کا ایران سے سفارتکاروں کو واپس بلانے پر غور

Jun 17, 2025 | 17:42:PM
حکومت کا ایران سے سفارتکاروں کو واپس بلانے پر غور
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)حکومت نے ایران میں موجود پاکستانی سفارت کاروں کو واپس بلابے پر غور شروع کر دیا ہے،سفارتی ذرائع کے مطابق ایران اسرائیل جنگ کا دائرہ کار پھیلنے پر وہاں پاکستانی سفارتی عملے کا رہنا مشکل ہو جاے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق صورتحال مزید خراب ہونے پر پاکستانی سفارتی عملے اور اہل خانہ کو واپس بلایا جا سکتا ہے, ایرانی دارلحکومت تہران میں پاکستانی سفارت خانے کے 70 کے قریب سفارتی اہلکار اہل خانہ کے ہمراہ موجود ہیں۔

سفارتی ذرائع نے تصدیق کی کہ مشہد اور زاہدان کے قونصل خانوں میں 25 کے قریب پاکستانی سفارتی اہلکار موجود ہیں, ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

مدثر ٹیپو کو خطے کی صورتحال, ایران اسرائیل کشیدگی پرمشاورت کے لیے اسلام آباد طلب کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :1800 دیہات کو ماڈل ویلج بنائیں گے:مریم نواز