شلپا شیٹھی نےخفیہ محبت پر خاموشی توڑ دی

Jun 17, 2022 | 17:48:PM
    شلپا شیٹھی نےخفیہ محبت پر خاموشی توڑ دی
کیپشن: شلپا شیٹھی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی نے  بالی ووڈ میں اپنی خفیہ محبت سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

 بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹھی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں جہاں بہت سی دلچسپ باتیں بتائیں وہیں اپنی خفیہ محبت پر بھی خاموشی توڑ دی۔شلپا شیٹھی سے ایک گیم کے دوران پوچھا گیا کہ کیا وہ بالی ووڈ میں کسی کو پسند کرتی ہیں۔ اس سوال پر اداکارہ پہلے تو کچھ دیر کے لیے سوچ میں پڑ گئیں اور پھر کارتک آریان کا نام لے لیا۔

واضح رہے کہ کارتک آریان حال ہی میں ”بھول بھلیاں ٹو“ میں مرکزی کردار نبھاتے نظر آئے۔ ان کی لاجواب اداکاری کی وجہ سے فلم کامیاب ثابت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے 75 روپے کا نوٹ چھاپنے کی منظوری دیدی

دوسری جانب شلپا شیٹھی کی نئی آنے والی فلم ”نکما“ کی ریلیز کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ فلم کل 17 جون کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:20 جون تک بارشیں ۔ محکمہ سوسمیات نے خوشخبری سنا دی