ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 110 رنز سے ہراکر ایونٹ سے باہر کر دیا

Jun 17, 2021 | 00:54:AM
 ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 110 رنز سے ہراکر ایونٹ سے باہر کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ کے 25 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 110 رنز سے ہرا دیا ۔ اب کوئٹہ کی ٹیم کی پلے آف مرحلے میں جانے کی تمام امیدیں ختم ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق 184 رنز کا ہدف ملتان سلطانز کے بالرز نے کوئٹہ کے بیٹسمینوں کے لئے ناممکن بنادیا۔ پوری ٹیم 12.1 اوورز میں صرف 73 رنز ہی بناسکی۔ ویدرالڈ 19 اور سرفراز احمد نے 13 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کے عمران طاہر نے 3 اور عمران خان نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ٹاس جیت کر سرفراز احمد نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 183 رنز بنائے تھے۔ ملتان کے شان مسعود نے 73 جبکہ جانسن چارلس نے 47 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تھی۔گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہم پاکستان سپر لیگ6 میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو درست کمبی نیشن نہیں بناسکے۔ آج کے میچ میں بیٹنگ کے دوران ہم مومینٹیم بنانے میں ناکام رہے۔پورے سیزن میں ہم غیر ملکی کھلاڑیوں کو درست کمبی نیشن نہیں بناسکے جس کے باعث ہمیں شکستوں کو سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکا رہ جویریہ اور سعود کی بیٹی جنت کی تصاویر نے سو شل میڈیا کا ماحول گرما دیا