پاک آرمی کا سیلابی صورتحال میں فضائی ریسکیو آپریشنز جاری،109افرادمحفوظ مقام پر منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاک آرمی کا سیلابی صورتحال میں ملک بھر میں وسیع پیمانے پر فضائی ریسکیو آپریشنز جاری ہے،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری ردعمل کے تحت متعدد افراد محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز نے دشوار گزار علاقوں میں امدادی سرگرمیاں انجام دیں اور مختلف علاقوں سے109افراد کو ریسکیو کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گاؤں چکری راجن میں 3 افراد کو ریسکیو کیا گیا،چکوال اور خانپور میں فضائی ریسکیو آپریشن کے ذریعے 27 افراد کو اور چک مونجو کے علاقے میں ریسکیو آپریشن کے دوران 10 افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔پاک فوج نےڈھوک بھدر کے علاقے میں ایک اور کامیاب آپریشن میں 31 متاثرین کو نکالا گیا،داراپور میں فضائی ریسکیو مشنز میں 38 شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
آرمی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں متاثرین کو لائیو جیکٹس اور فوری امداد کی فراہمی بھی کی جا رہی ہیں ، آپریشن میں مقامی انتظامیہ بھی بھرپور حصہ لے رہی ہے۔پاک فوج اس مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قدرتی آفات کوئی حکومت فیس نہیں کرسکتی ،الحمداللہ روالپنڈی میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا،بلال یاسین