آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ -2025 کا انقعاد,150 سے زائد یونیورسٹیوں کےطلبا کی بھرپور شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور )آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ 2025 کا آغاز ہوتی ہی ملک بھر سے طلباء نے بھرپور شرکت کی،انٹرنشپ میں 150 سے زائد یونیورسٹیوں کے 6500 طلبہء پاکستان بھر سے حصہ لے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ پاکستان کے 33 شہروں میں بیک وقت کامیابی سے جاری ہے،پاکستان کی سب سے بڑی اور جامع انٹرنشپ میں شرکت پر طلباء جوشی کا اظہار کیا،طلباء کو علمی، تخلیقی اور عملی سرگرمیوں سے بھرپور تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر طلباء نے اپنے جذبات اور عزم کا بھرپور اظہار کیا ،طلباء نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں نوجوان نسل کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا،طلباء نے اس بات کا عزم کیا ہم سب کو پاکستانی ہونے پر فخر ہونا چاہیے اور مل کر مُلک کی خدمت کرنی چاہیئے،انٹرنشپ پروگرام کے دوران مُلک کی نامور شخصیات طلباء کو اہم موضوعات پر رہنمائی فراہم کریں گی،تعلیمی ترقی اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کیلئے طلباء کو اہم موضوعات سے روشناس کرایا جائے گا،سمر انٹرنشپ پروگرام نوجوانوں کو نئی سوچ، نیا وژن اور عملی تربیت فراہم کرنے کا پلیٹ فارم ہے،سمر انٹرنشپ پاک فوج کی جانب سے نوجوان نسل کو باصلاحیت بنانے کے لیے مؤثر اقدام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیس بک نے مونیٹائزیشن کیلئے سخت شرائط کا اعلان کر دیا