نوجوانوں کو بااختیار بنائے بغیر پائیدار قومی ترقی ممکن نہیں:صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد

صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن  کی چیئرمین پنجاب ایچ ای سی ڈاکٹر رانا اقرار اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے اہم ملاقات، اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور تعلیمی پالیسیوں کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال 

Jul 17, 2025 | 13:50:PM
نوجوانوں کو بااختیار بنائے بغیر پائیدار قومی ترقی ممکن نہیں:صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کی چیئرمین پنجاب ایچ ای سی ڈاکٹر رانا اقرار اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے اہم ملاقات،جس میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور تعلیمی پالیسیوں کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کو تعلیمی اعتبار سے عالمی سطح پر بلند کرنے کے لیے صدر یو ایم ٹی کی جانب سے جامع حکمتِ عملی پیش کی گئی،صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد  نے کہا کہ حکومت اور جامعات کے درمیان اعلیٰ تعلیم میں انقلابی تبدیلیوں کے لیے اشتراک ناگزیر ہے، موثر پالیسی سازی عالمی معیار کے تحقیقی ماڈلز کے نفاذ کی بنیاد رکھ سکتی ہے۔

 صدر یو ایم ٹی نے کہا کہ پاکستان کو دنیا کی صفِ اول کی جامعات کے ہم پلہ لانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، حکومتی سرپرستی میں تحقیقی ماحول کی تشکیل علمی ترقی کی ضمانت ہے،جدید تحقیق پر مبنی تعلیمی پالیسی قومی ترقی کا اہم سنگِ میل بن سکتی ہے۔

ابراہیم مراد کا مزید کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن قیادت کے اشتراک سے یو ایم ٹی جامعات کے روشن مستقبل میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے،پاکستان میں گلوبل ریسرچ ایکو سسٹم کے قیام میں یو ایم ٹی فعال کردار ادا کر سکتی ہے، نوجوانوں کو بااختیار بنائے بغیر پائیدار قومی ترقی ممکن نہیں۔

چیئرمین پنجاب ایچ ای سی ڈاکٹر رانا اقرار نے ابراہیم حسن مراد کے وژن اور تعلیمی جذبے کو سراہا،ڈاکٹر رانا اقرار نے کہا کہ یو ایم ٹی جیسے ادارے حکومت کے ساتھ مل کر تعلیمی نظام میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔