پرویز الہٰی کی نظربندی کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی

Jul 17, 2023 | 15:08:PM
پرویز الہٰی کی نظربندی کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی نظری بندی کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے چودھری پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے،پرویز الہٰی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی کے خلاف جتنے بھی مقدمات تھے سب میں ضمانت ہوچکی ہے، بدنیتی کے بنیاد پر پرویز الہٰی کی نظر بندی کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

وکیل پرویز الہٰی نے کہا کہ 14 جولائی کو تمام مقدمات کے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیئے تھے، ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا گیا،نظر بندی کے احکامات میں لکھا ہے کہ پرویز الہٰی امن و امان خراب کرسکتے ہیں، پرویز الہٰی کی گرفتاری سے آج تک کتنا امن و امان خراب ہوا ہے؟ پرویز الہی بزرگ ہیں اور بیمار ہیں پھر بھی نہیں چھوڑا جا رہا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو نہیں پتہ کہ پرویز الہٰی کو کیوں پکڑا ہے؟ کیا آپ نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی ہے؟،عدالت نے سرکاری وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ جو کچھ کر رہے ہیں وہ اچھا نہیں کر رہے، آپ غلط روایت ڈال رہے ہیں، جو ریاست کرتی ہے وہ بھگتتی بھی ہے، الزامات کے علاوہ نظر بند رکھنے کیلئے آپ کے پاس شواہد بھی موجود ہونے چاہئیں،عدالت نے درخواستگزار کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہم پنجاب حکومت کو کہہ دیتے ہیں وہ آپ کی درخواست کو سن کر فیصلہ کردیں، عدالت نے سرکاری وکیل سے پوچھا بتائیے آپ کتنے روز میں ان کی اپیل پر فیصلہ کریں گے، سرکاری وکیل نے جواب دیا ہم دس روز میں انکی درخواست کا فیصلہ کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کتنے کا ہو گیا،انٹر بینک سے بڑی خبر آ گئی

بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے صدر  تحریک انصاف کے وکیل کی جانب سے پرویز الہٰی کی نظر بندی کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

یاد رہے کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو ایک ماہ کیلئے تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر لاہور نے چودھری پرویز الہٰی کی نظربندی کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔