پنجاب ضمنی انتخابات؛ تحریک انصاف نے 2 نشستیں جیت لیں

Jul 17, 2022 | 20:46:PM
پنجاب، ضمنی انتخابات، تحریک انصاف، 2نشستوں پر کامیابی،
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی، پی پی217 ملتان اور پی پی 288 ڈی جی خان سے تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی۔
ملتان کے حلقے پی پی 217 کے تمام 124 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں ،غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ملتان کے حلقے پی پی 217 سے پی ٹی آئی کے زین قریشی ملتان سے جیت گئے ،پی ٹی آئی کے زین قریشی نے 46963 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی جبکہ مسلم لیگ ن کے سلمان نعیم 40104 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
اسی طرح ڈی جی خان کے حلقے پی پی 288 سے تحریک انصاف نے دوسری بڑی کامیابی حاصل کی، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ڈی جی خان کے حلقے پی پی 288 کے تمام 145 پولنگ سٹیشنز کے نتائج موصول ہو گئے ہیں ،غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے سیف الدین کھوسہ 58015 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے عبدالقادر خان نے 32487 ووٹ حاصل کئے۔
 یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات: نتائج آنا شروع، ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے دار مقابلہ