مرغ چنا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آج ہم آپ کو گھر پر مرغ چنا بنانے کی آسان ترکیب بتا رہے ہیں ، ملاحظہ کیجئے۔
مرغ چنا بنانے کیلئے درکار اجزا:
چکن لیگ پیس400؍ گرام، تیل آدھا کپ، پیاز ایک عدد (چوپ کیا ہوا)، ثابت زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، ہری مرچ چوپ کی ہوئی 2 عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ بڑے چمچے، ٹماٹر 2 عدد، دہی2 بڑے چمچے، نمک حسب ِ ذائقہ، گرم پانی ایک کپ، اُبلے ہوئے سفید چنے ڈیڑھ کپ، مرغ چنا مسالہ 2 بڑے چمچے۔
مصالحہ بنانے کیلئے:
نمک ایک بڑا چمچہ، ثابت دھنیا 2؍ بڑے چمچے، ثابت زیرہ 2؍ بڑے چمچے، لونگ 8 عدد، لال مرچ پسی ہوئی 2 بڑے چمچے، دارچینی3 عدد، بڑی الائچی 3 عدد، بادیان 2 عدد، چھوٹی الائچی4 عدد، چکن پاؤڈر3 بڑے چمچے، میٹھا سوڈا آدھا چھوٹا چمچہ، اجوائن ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، جاوتری 5 گرام، ہلدی ایک چھوٹا چمچہ، ان سب کو بھون کر گرائنڈ کرکے استعمال کریں۔
بنانے کا طریقہ:
سب سے پہلے ایک فرائنگ پین میں تیل لیں اور اس میں پیاز، ثابت زیرہ اور ہری مرچ ڈال کر ہلکا سنہری کر لیں، اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، چکن لیگ پیس، ٹماٹر، دہی، نمک اور مرغ چنے مصالحہ ڈال کر ۲؍ سے 3 منٹ تک اچھی طرح بھون لیں۔ پھر آدھا کپ گرم پانی ڈال کر 8 سے 10منٹ تک دم دیں اور2 سے 3 منٹ تک بھون لیں اور اس میں اُبلے ہوئے سفید چنے اور گرم پانی (آدھا کپ) ڈال کر ایک سے 2 منٹ تک پکا لیں۔ اب اسے2 سے 3 منٹ تک دم دینے کے بعد گارنش کر لیں۔ لیجئے مزیدار مرغ چنا تیار ہے، گرما گرم نان کے ساتھ پیش کریں۔