اعظم خان کی انٹری پر ریسلر ’بگ شو‘کا گانا، ویڈیو وائرل

Jan 17, 2024 | 14:04:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاک نیوزی لیند تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستانی بلے باز اعظم خان کی انٹری پر ریسلر ’بگ شو‘ کا گانا بجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس پر صارفین میں دلچسپ مباحثے کا آغاز ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 5 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا تیسرا میچ آ ج نیوزی لینڈ کے شہر ڈنیڈن میں کھیلا گیا ، میچ میں دلچسپ واقعات رونما ہوئے ان میں سے ایک پاکستانی بلے باز اعظم خان کی انٹری تھی جس پر سٹیڈیم انتظامیہ کی جانب سے ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر بگ شو  کا گانا بجایا گیا ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ، اس ویڈیو پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں ۔ 

کچھ صارفین اس میوزک کو کھلاڑی کی توہین قرار دیتے ہوئے  پاکستان کرکٹ بورڈ کو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کیساتھ معاملہ اٹھانے کا کہہ رہے ہیں اور کچھ صارف اسے بہترین انٹرٹینمنٹ قرار دیتے ہوئے اعظم خان کی بھاری جسامت کو ٹرول کر رہے ہیں ۔

ایک صارف نے لکھا کہ بگ شو  انٹری میوزک ڈبلیو ڈبلیو ای  دنیا کا بہترین میوزک ہے جو کہ باآسانی کیساتھ  اعظم خان کیساتھ جوڑا جا سکتا ہے ۔

 ایک صارف نے لکھا کہ یہ سٹائلش انٹرنس میوزک ہے میں چاہوں گا کہ یہ میرے واک آؤٹ پر بجایا جائے ۔