آرمی چیف کادورہ بلوچستان ، امن دشمنوں کیخلاف آپریشنل تیاریاں جاری رکھنے کی ہدایت

Jan 17, 2023 | 21:18:PM
آرمی چیف کادورہ بلوچستان ، امن دشمنوں کیخلاف آپریشنل تیاریاں جاری رکھنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کے علاقے خضداراور  بسیمہ کا دورہ کیا ہے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال، فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ، ساتھ ہی پرامن اور محفوظ ماحول یقینی بنانے کے اقدامات سے  بھی آگاہ کیا گیا، آرمی چیف نے فوجی جوانوں سے بات چیت بھی کی ، آرمی چیف نے غیرملکی مدد سے بلوچستان میں عدم استحکام پھیلانے والے دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنانے کی آپریشنل تیاریاں برقرار رکھنے  کی ہدایت کر دی ہے۔

جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے  آرمی چیف نے کہا کہ  آگاہ ہیں کہ  غیر ملکی دشمن سخت محنت سے حاصل بلوچستان کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کے درپے ہیں،بلوچستان میں فوج کی تعیناتی و آپریشنز کا ہدف عوام کی سماجی و معاشی ترقی کا ماحول میسر بنانا ہے، بلوچستان کے دورے پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔