ملازمین کی موجیں۔۔۔سرکاری اور نجی دفاترصرف 4 دن کھولنے کا فیصلہ

Jan 17, 2022 | 21:17:PM
سرکاری، نجی دفاتر، غور شروع
کیپشن: دفاتر بند، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانیہ نے سرکاری اور نجی دفاتر ہفتے میں 6 کے بجائے 4 دن کھولنے پر غور شروع کردیاہے۔
آئندہ ہفتے سے برطانیہ کی کیمرہ ساز کمپنی ”کینن“ میں اب ملازمین ہفتے میں 5 یا 6 دن کے بجائے پیر سے جمعرات یعنی صرف 4 دن کام کریں گے۔کیمرہ بنانے والی کمپنی نے یہ اقدام آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹی کے ٹرائل کا حصہ بننے کیلئے اٹھایا ہے۔ یہ ٹرائل 6 مہینے جاری رہیں گے جبکہ ہفتے میں 4 دن کام کے ٹرائل کا مقصد ملازمین میں اوقات کار کی کمی سے پیدا ہونے مثبت تبدیلیوں اور پیداواری صلاحیتوں میں اضافے کا جائزہ لینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں سے متعلق حکومت کا اہم اور بڑا فیصلہ۔۔!!
ہفتے میں 4 روز کام کی مہم ایک سماجی تنظیم نے چلائی تھی جس کے بعد آکسفورڈ، کیمبرج، بوسٹن اور تھنک ٹینک بھی اس مہم میں شامل ہوگئے۔
قبل ازیں متحدہ عرب امارات میں بھی ساڑھے چار دن کام کا فارمولا نافذ کردیا گیا ہے۔ پیر سے جمعرات فل ڈے جب کہ جمعہ کو ہاف ڈے دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا مثبت کیسز سامنے آنے پر تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا حکم