سربراہ لاہور پولیس کے چھٹی کے روز بھی سرپرائز وزٹس

Jan 17, 2021 | 23:20:PM
سربراہ لاہور پولیس کے چھٹی کے روز بھی سرپرائز وزٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کے چھٹی کے روز بھی سرپرائز وزٹس،نیو راوی پل ناکہ پہنچ گئے، شہر کے سب سے اہم داخلی و خارجی راستے پر سیکیورٹی انتظامات چیک کئے۔
تفصیلا ت کے مطا بق سربراہ لاہور پولیس نے ای پولیس ایپ کی مدد سے چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیا،مسافروں سے پولیس رویوں بارے تاثرات بھی جانے ۔غلام محمود ڈوگر نے ناکہ پر موجود جوانوں کو بریفنگ دی کہ اہلکار دوران تلاشی شہریوں سے حسن اخلاق سے پیش آئیں، کالے شیشوں والی اور ڈبل کیبن وہیکلز کو خصوصی طور پر چیک کریں۔
انہوں نے کہا کہ اشتہاری، عدالتی مفروروں اور عادی مجرموں کو پکڑنے والے اہلکاروں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ سی سی پی او نے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے چائے اور جلیب کا انتظام کروایا۔ بہترین سکیورٹی انتظامات پر انچارج ناکہ ٹھوکر نیاز کو شاباش،راوی پل پر تعینات تمام اہلکاروں کیلئے کلاس ٹو سرٹیفیکٹ اور نقد انعامات دئیے۔