اپوزیشن کا کام تنقید ، حکمران عوامی ریلیف کو ترجیح دیں،چودھری شجاعت

Jan 17, 2021 | 18:49:PM
اپوزیشن کا کام تنقید ، حکمران عوامی ریلیف کو ترجیح دیں،چودھری شجاعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ق کے صدرچودھری شجاعت کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے، حکمران عوامی ریلیف کو ترجیح دیں، ملکی حالات تقاضا کرتے ہیں کہ عام آدمی کے حالات کو بہتر بنایا جائے، کچھ عرصے کےلئے میگا پراجیکٹس موخر کر کے عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ 
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور ایم این اے چودھری مونس الٰہی سے وفاقی وزیر نارکوٹکس کنٹرول بریگیڈیئر اعجاز شاہ نے ملاقات کی، بریگیڈیئر اعجاز نے انٹراپارٹی الیکشن میں کامیابی پر چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویز الٰہی کو مبارکباد دی،ملاقات میں ملکی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، بریگیڈیئر اعجاز شاہ نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ 
چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ تحریک انصاف کے اتحادی ہیں موثر حکمت عملی کے تحت سینٹ انتخابات میں حصہ لیں گے، عمران خان ملکی معاملات کو احسن انداز سے آگے بڑھانے کےلئے کوشاں ہیں۔
مونس الٰہی کاکہناتھاکہ عالمی سطح پر بھارت بے نقاب ہو رہا ہے،مودی کا پلوامہ ڈرامہ دنیا کے سامنے آ چکا ہے،وفاقی وزیر اعجاز شاہ نے چودھری شجاعت حسین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر سینیٹر کامل علی آغا اور جی ایم سکند ربھی موجود تھے۔