تلمبہ: چار اوباشوں کی16سالہ لڑکے سے زیادتی

Jan 17, 2021 | 12:25:PM
تلمبہ: چار اوباشوں کی16سالہ لڑکے سے زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  پنجاب سمیت ملک بھر میں بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے، خانیوال کے علاقے تلمبہ میں چار اوباش افراد نے سولہ سالہ لڑکے سے زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق تلمبہ پولیس نے اس شرمناک فعل پر موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم محبوب نے اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ مل کر بچے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ۔ واقعے کے بعد پولیس نے زیادتی کامقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئےچھاپے مارے جارہے ہیں۔ تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ادھر  زیادتی کے شکار لڑکے کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں میڈیکل رپورٹ میں لڑکے سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔