دہلی میں آئی اے امپیکٹ سمِٹ، پانی نہ بجلی، بس مودی کی سکیورٹی پر زور، شرکا تڑپ اٹھے، دنیا میں امیج برباد

Feb 17, 2026 | 19:44:PM
دہلی میں آئی اے امپیکٹ سمِٹ، پانی نہ بجلی، بس مودی کی سکیورٹی پر زور، شرکا تڑپ اٹھے، دنیا میں امیج برباد
کیپشن:  پیر 16 فروری، 2026 کو نئی دہلی، انڈیا میں انڈیا منڈپم میں انڈیا AI امپیکٹ سمٹ کے لیے ایک ہال میں داخل ہونے کے لیے زائرین کا ہجوم؛ یہ لوگ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے فائدہ اٹھانے والے بھارت کے چنیدہ لوگ تھے،  دنیا حیران ہے کہ باقی بھارتیوں کا کیا حال ہو گا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)  انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ کا آغاز بدنظمی اور ہنگامہ آرائی کے ساتھ ہوا۔ شرکا پانی نہ ملنے، بجلی غائب ہونے اور  بدانتظامی پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے۔ 

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں نام نہاد آرٹیفیشل انٹیلی جنس ویک کی ابتدا ہی بری ناکامیوں سے ہوئی ہے۔    انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ  کا آج آغاز ہوا تو  سکیورٹی کی بندشوں کے باعث نمائش کنندگان اپنے بوتھس تک رسائی سے محروم پائے گئے۔  

وزیرِ اعظم ک نریندر مودی نے اس ایونت میں آنا تھا۔ مودی کے آنے سے پہلے کئی گھنٹوں تک داخلی راستے بند رکھے گئے۔  اس دوران کبھی بجلی بند ہوئی اور کبھی  وینٹی لیشن کا نظام فیل ہوا۔ لوگ پینے کے لئے پانی کی تلاش میں ادھر ادھر بھٹکتے رہے اور  جو نشستوں پر بیٹھے وہ وینٹی لیشن نہ ہونے کی وجہ سے بلکتے رہے۔

دہلی شہر میں بد ترین فضائی آلودگی اور ٹریفک جام نے اس "آرٹیفیشل انٹیلی جنس امپیکٹ سمٹ" پر خوفناک امپیکٹ ڈالا اور اس کے شرکا شدید مشکلات میں نظر آئے۔ انترنیشنل نیوز ایجنسی ڑوئٹرز نے اس سمت مین پیش آنے والے مسائل پر رپورٹ دنیا بھر میں اپنے کلائنٹ نیوز آؤٹ لیٹس کو بھیججی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  کھیتوں میں کام کرتی ہوئی خواتین پر آسمانی بجلی گر گئی

اس سمٹ کے دوران بجلی کی بندش اور ناقص وینٹیلیشن پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا۔ 

سٹارٹ اپ بانیوں  نے بد انتظامی پر  احتجاج کیا اور  انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات کئے۔ سمٹ میں پینے کے لئے پانی کی قلت اور ہجوم پر قابو نہ پانے کی شکایات سامنے آئیں۔

 اس سمٹ میں انڈیا کے منتظمین نے خطیر سرمایہ خرچ کر کے انترنیشنل ٹیک ماہرین کو بھی بلوایا ہے۔ ان  غیر ملکی ٹیک ایکسپرٹس کی موجودگی میں ہی بدانتظامی کی قلعی کھل گئی۔

 ایسا لگ رہا تھا کہ بھارت نے خود پیسہ خرچ کر کے دنیا بھر کے ٹیک ایکسپرٹس کو اپنی نا اہلی کی تشہیر کرنے کے لئے ہی بلوایا ہے۔

اس سمٹ میں نمائش کے لئے پیسہ خرچ کرنے والے افراد اس لئے ناراض ہیں کہ  نویندر مودی کی اور دیگر وی آئی پیز کی سکیورٹی کے لئے کئے گئے اقدامات س نے ان کی توقعات پر پانی پھر دیا اور ان کا کاروبار ویسے نہین ہوا جیسا انہیں خواب دکھایا گیا تھا۔ اب نمائش کے لئے پیسہ خرچ کرنے والے سب لوگ ناراض ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ؛ سکاٹ لینڈ کے نیپال کے ساتھ میچ میں 10اوورز میں 80 رنز 

آلودہ فضا میں کانفرنس  کرانے سے  باہر سے آئے ہوئے مہمانوں کیلئےصحت سے متعلق خدشات بڑھ گئے۔ لیکن منتظمین انہیں صاف ہوا تو کیا دیتے، صاف پانی ہی دینے میں ناکام دکھائی دیئے۔

اس سمت کے دوران چوری کے واقعات کی اطلاعات بھ یسامنے آئی ہیں۔ اس شدید بدانتظامی کی منتظمین کوئی قابل فہم وضاحت دینے میں ناکام ہیں۔

میڈیا مین رپورٹ کیا جا رہا ہے کہ دہلی میں "اے آئی ہفتہ"  تنازعات کی لپیٹ میں آگیا. بڑے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، عملی انتظام کمزور ثابت ہوا۔  انڈیا اے آئی سمٹ کا پہلا دن شدید تنقید اور مایوسی کی نذر ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیئے:  پی ایچ ایف مینجمنٹ کے اقدامات نے ملک اور کھیل کی بدنامی کی ہے؛رانا ثناء اللہ