کھیتوں میں کام کرتی ہوئی خواتین پر آسمانی بجلی گر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شہزاد احمد) عارف والا کے ایک گاؤں میں کھیتوں میں کام کرتی ہوئی خواتین پر آسمانی بجلی گر گئی۔ خوش قسمتی سے تمام خواتین کی جان بچ گئی۔
ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے اہلکاروں نے بتایا کہ عارف والا کے ایک نواحی گاؤں میں 9خواتین کھیتوں میں کام کرت رہی تھیں کہ اچانک آسمانی بجلی گر گئی۔ بجلی گرنے کے مقام کے قریب کام کر رہی تین خواتین لاکھوں وولٹ کی ہیوی بجلی کی بیم اپنے قریب سے گزرنے کے اثر سے جھلس گئیں۔
آسمانی بجلی گرنے کا واقع نواحی گاؤں 165 ای بی میں پیش آیا,ریسکیو ون ون ٹو ٹو کو کال کیا گیا جنہوں نے تین خواتین کو فوری طور الیکٹرک شاک تھراپی دی اور مزید علاج کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر منتقل کیا۔
آسمانی بجلی کی زد میں آ کر زندہ بچ جانے والی متاثرہ خواتین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ وہ سب معمول کے مطابق کھیتوں میں کام کر رہی تھیں۔ عینی شاہدوں کے مطابق بجلی گرنے کا بظاہر کوئی امکان نظر نہیں آ رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیئے: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کاروباری اوقات بڑھانے کی منظوری دےدی