وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کاروباری اوقات بڑھانے کی منظوری دےدی 

Feb 17, 2026 | 17:06:PM
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کاروباری اوقات بڑھانے کی منظوری دےدی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راود دلشاد) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کاروباری اوقات بڑھانے کی منظوری دےدی،تاجر برادری، چین سٹوری، سپر سٹور ز اور ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پر اوقات کار بڑھانے کی منظوری دی گئی۔ 
مشیر وزیر اعلی پنجاب زیشان ملک نے نوٹیفکیشن ایکس اکاؤنٹ پر شئیرکردیا،رمضان المبارک میں پنجاب بھر کے تمام کاروباری مراکز کو اوقات کار کی پابندی سے استثنیٰ دے دیا گیا۔ 
دکانیں، شاپنگ مالز، سپر مارکیٹس، چین سٹورز اور ریسٹورنٹس کو خصوصی رعایت حاصل ہوگی۔ 
پنجاب شاپس اینڈ اسٹیبلشمنٹس آرڈیننس 1969 کے تحت رمضان میں خصوصی اجازت دی گئی،لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 
صوبہ بھر کے متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کو نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی،ڈی جی لیبر ویلفیئر اور ڈپٹی کمشنرز کو احکامات پر عمل یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ 
محکمہ اطلاعات کو نوٹیفکیشن کی میڈیا میں تشہیر کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ چیمبرز آف کامرس اور صنعتوں کے صدور کو بھی فیصلے سے آگاہ کردیا گیا۔ 
واضح رہے کہ رمضان المبارک میں کاروباری سرگرمیوں میں آسانی اور سہولت فراہم کرنا فیصلے کا بنیادی مقصد ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  حکومت سے کسی طور پر بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے جو بات ہو گی فرنٹ ڈور سے ہوگی;سلمان اکرم راجہ