کسی طور پر بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے جو بات ہو گی فرنٹ ڈور سے ہوگی;سلمان اکرم راجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ حکومت سے کسی طور پر بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے جو بات ہو گی فرنٹ ڈور سے ہوگی۔
اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی کی ملاقات نہ کروانا غیر آئینی ہے بانی کا حق ہے وہ جو بات چاہیں فیملی سے کریں،آپ نے بانی کے صرف جسم کو قید کیا ہے،آپ ان سے ان کی زبان اور جذبات نہیں چھین سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ قیدی کو ہر بات کہنے کا حق ہے قید میں لوگوں نے کتابیں لکھیں ہیں،یہ کہنا کے بانی ملاقات میں سیاست پر بات نہیں کرسکتے بالکل غلط ہے۔
سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ بانی کے معائنے کے وقت فیملی کا ہونا ضروری تھا ہم میں سے اگر کوئی ہوتا بھی تو ہماری بات سے قوم کی تسلی نہ ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں : طارق رحمان نے بطور وزیراعظم بنگلادیش عہدے کا حلف اٹھالیا