20 اوورز میں 11 چھکے؛نیپال نے 11 سال بعد ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں میچ جیت لیا

Feb 17, 2026 | 19:17:PM
20 اوورز میں 11 چھکے؛نیپال نے 11 سال بعد ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں میچ جیت لیا
کیپشن: نیپال کے دیپیندر سنگھ نے 1سال بعد نیپال کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں کوئی میچ جتانے مین بنیادی کردار ادا کیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلہ مین نیپال کی ٹیم نے اپنا پہلا میچ جیت لیا۔ بمبئی کے وینکھڈے سٹیڈیم مین سکاٹ لینڈ کے ساتھ اپنے آخری گروپ میچ میں نیپال نے حریف کو  20 ویں اوور کی تیسری بال پر 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔

ٹی ٹوینٹی کے گروپ  سی میں سکاٹ لینڈ اور  نیپال آج میچ کھیل رہے تھے۔  سکاٹ لینڈ پہلے بیٹنگ کر رہا تھا اور  سکاٹ لینڈ نے  20 اوورز میں 170 رنز بنائے تھے۔

نیپال کے بیٹرز نے صرف تین وکٹیں گنوا کر  171 رنز 20 وین اوور کی تیسری بال پر بنا لئے اور گروپ سٹیج میں اپنا پہلا (اور آخری) میچ جیت گئے۔ یہ نیپال کی 2014 کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلی جیت ہے۔  گروپ سی سے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سپر 8 مرحلے میں پہنچ چکےہیں۔ سکاٹ لینڈ اور نیپال کا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں یہ آخری میچ تھا۔  

ٹاس نیپالی کیپٹن  روہت پاؤدل نے جیتا

بمبئی کے وینکھڈے سٹیڈیم میں ہو رہے اس میچ میں ٹاس نیپال کے کیپٹن روہت پاؤدل نے جیتا۔  انہوں نے سکاٹ لینڈ کے کیپٹن رِچی بیرنگٹن کو بیٹنگ کرنے کے لئے کہہ کر خود ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپش لی۔

نیپال کی بیٹنگ

نیپال کے بیٹرز نے بڑے ٹارگٹ کو چیز کرنے کے لئے مستقل مزاجی کے ساتھ کوشش کی۔

دپندرا سنگھ  نے 23 گیندوں سے برق رفتار 50  رنز بنائے۔ انہوں نے  3 چھکے اور  4 چوکے لگائے۔ اوپنر   کوشل بھرتل35 گیندوں سے 4 چھکوں اور  1چوکے کی مدد سے  43 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔آصف شیخ نے   27 گیندوں سے  33 رنز بنائے اور گکسن جھا نے   2 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے  17  گیندوں سے رنز بنائے۔ 

نیپال کے اوپنرز نے  9 اوورز کی پارٹنر شپ کی، دسویں اوور کی پہلی بال پر پہلی وکٹ گری تو نیپال کا مجموعہ  74 تھا۔ دو وکٹیں  بارھویں اور چودھویں اوور میں گریں، اس کے بعد سکاٹش باؤلرز کو کوئی وکٹ نہیں ملی۔

دیپندر اور گلسن ناٹ آؤٹ واپس آئے۔

نیپالی بیٹرز نے ساڑھے 19 اوورز میں  11 چھکے مارے اور 7 چوکے مارے۔ 

  سکات لینڈ کی باؤلنگ


سکاٹ لینڈ کی بیٹنگ

سکاٹس اوپنرز نے 10 اووروں میں 80 رنز بنائے۔ انہوں نے پاور پلے کے   6 اوورز میں 52 رنز بنا ئے تھے۔   دسویں اوور کی آخری بال پر سکاٹ لینڈ کے اوپنر جارج مونسے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

جارج مونسے 29 گیندوں سے 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پر اور مشیل جونز  6  چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ففٹی مکمل کر کے 51  رنز پر کھیل رہے تھے۔ 

پاور پلے کے چھ اوور

پاور پلے کے چھ اوورز میں سکاٹ لینڈ نے کوئی وکٹ نہیں گنوائی۔

سکاٹش اوپنرز نے 8 چوکے مارےاور 1 چکھا مارا۔ 

جارج مونسے 16 گیندوں سے 15 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے 3 چوکے مارے۔

مشیل جونز نے  20 گیندوں سے  34 رنز بنائے، جونز نے 1 چھکا مارا اور 5 چوکے مارے۔ 

پاور پلے کے بعد

سکاٹ لینڈ کی پہلی وکٹ 10 ویں اوور کی آخری بال پر گری جب جارج مونسے  27  رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو سکاٹ لینڈ کا مجموعہ 80 تھا۔

دوسرے اوپنر شیل جونز  16ویں اوور میں 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جونز نے   45 بالز سے 8 چوکے اور 3 چھکے مار کر یہ سکور کیا۔ 

16 ویں اوور مین ہی برینڈن میکملن  25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

17 ویں اوور میں رچی بیرنگٹن  10 رنز بنا کر اور 18ویں اوور میں میتھیو کروس  4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ 

مارک ویٹ  10 رنز کے ساتھ اور  اولیور ڈیوڈسن ایک رن کے ساتھ نات آؤٹ واپس آئے۔

 نیپال کی باؤلنگ

گروپ میں سکاٹ لینڈ اور نیپال کی پوزیشن

گروپ سی میں  ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ ٹاپ ٹو ٹیمیں ہیں۔ سکاٹ لینڈ  3 میچ کھیل کر  2 پوائنتس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے اور نیپال پانچوین پوزیشن پر ہے، اس نے کوئی میچ نہیں جیتا۔

آج کے میچ مین کسی کی بھی ہار جیت سے دونوں ٹیموں کو آگے بڑھنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی، دونوں ٹیموں کا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں آگے بڑھنے کا امکان پہلے ہی معدوم ہو چکا ہے۔

اس کے باوجود یہ میچ دونوں ٹیموں کے لئے اہم ہے کہ وہ اپنے فینز کو اس میچ سے بہت کچھ دکھا سکتے ہیں۔  اور آج جیت کر آئندہ گیمز کے لئے اپنی ورتھ کسی حد تک بڑھا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کھیتوں میں کام کرتی ہوئی خواتین پر آسمانی بجلی گر گئی