پی ایچ ایف مینجمنٹ کے اقدامات نے ملک اور کھیل کی بدنامی کی ہے؛رانا ثناء اللہ 

Feb 17, 2026 | 18:31:PM
پی ایچ ایف مینجمنٹ کے اقدامات نے ملک اور کھیل کی بدنامی کی ہے؛رانا ثناء اللہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈویژن  راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ایچ ایف مینجمنٹ کے اقدامات نے ملک اور کھیل کی بدنامی کی ہے،جو بھی بدانتظامی کا مرتکب پایا گیا اور کھیل کی بدنامی کا سبب بنا، اسے نہیں بخشا جائے گا۔ 

حالیہ آسٹریلیا دورے کے دوران پاکستان ہاکی فیڈریشن کی بدانتظامی پر سخت نوٹس لے لیا،راناا ثناء اللہ نے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ایسا رویہ ناقابل قبول ہے اور برداشت نہیں کیا جائے گا، تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی 

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے اور ایسے واقعات کی دوبارہ تکرار کو روکنے کے لیے پرعزم ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  عمران خان سے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں 30 منٹ تک ملاقات