بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں ہوں گی تو سب کچھ تسلی بخش ہوگا: بیرسٹر گوہر 

Feb 17, 2026 | 12:10:PM
بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں ہوں گی تو سب کچھ تسلی بخش ہوگا: بیرسٹر گوہر 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آج ہم نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے نام دیے ہیں، ملاقاتیں ہوں گی تو سب کچھ تسلی بخش ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اڈیالا میں اہل خانہ کے ملاقات کرادیں تو تشویش ختم ہو جائے گی۔

 بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ دھرنا جاری رکھنے یا ختم کرنے کا فیصلہ اپوزیشن اتحاد کی قیادت کرے گی، محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس چاہتے ہیں کہ سب میں اتفاق ہو۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ کے فوراً بعد پاکستان کا بڑا ٹاکرا! فینز کیلئے زبردست خبر آگئی

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کی قیادت چاہتی ہے اختلافات کے بجائے مشاورت سے فیصلے ہوں۔