ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے کینیڈا کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

Feb 17, 2026 | 10:47:AM
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے کینیڈا کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے اکتیسویں میچ میں نیوزی لینڈ نے کینیڈا کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا ۔

چنئی میں کھیلے جارہے میچ میں کینیڈا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔

یووراج شرما نے سب سے زیادہ 110 رنز کی اننگز کھیلی، نیوزی لینڈ کے ہینری، ڈفی، جیمسن اور نیشام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں نیوزی لینڈ نے ہدف 15.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، رویندرا نے 59 اور فلپس نے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔

مزید پڑھیں:وادی کالاش میں دو روزہ سرمائی کھیلوں کا میلہ