شعیب ملک اور ثناءجاوید نے ملتان میں ڈیرے ڈال لیے

Feb 17, 2024 | 21:45:PM
شعیب ملک اور ثناءجاوید نے ملتان میں ڈیرے ڈال لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور  ان  کی نئی نویلی دلہن ثنا جاوید نے ملتان میں ڈیرے ڈال لیے ۔

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک پی ایس ایل میں کراچی کنگنز کی نمائندگی کررہے ہیں، پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اہلیہ ثناءجاوید کے ہمراہ پاکستان سپرلیگ کھیلنے کے لیے ملتان پہنچ گئے،ان کا پہلا ٹاکرا اتوار کے روز ملتان سلطانز سے ہوگا جہاں کراچی کنگز اور ملتان سلطان 7 بجے مدمقابل آئیں گے، جبکہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،سوشل میڈیا پر وائرل شعیب ملک کی تصویر میں وہ تھمبس اپ کرتے دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ وہ ملتان سلطان سے ہونے والے کراچی کنگز کے میچ میں شرکت کریں گے۔واضح رہے اداکارہ ثناءجاوید اور شعیب ملک گزشتہ دنوں اپنی دوسری شادی کی بنا پر سب کی توجہ خوب سمیٹ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :انتخابات میں دھاندلی کس کے کہنے پر کی ؟کمشنر راولپنڈی کا پولیس حراست میں اہم بیان سامنے آگیا