ٹک ٹاک ایپ میں بڑی تبدیلی

Feb 17, 2023 | 21:29:PM
ٹک ٹاک
کیپشن: ٹک ٹاک
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ٹک ٹاک نے خاموشی سے ایپ کے ہوم پیج میں ری ڈیزائن کر دیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے ہوم پیج پر فالوونگ اور فار یو کے ساتھ ساتھ مزید 4 فیڈز کا اضافہ کیا گیا ہے۔یہ نئی تبدیلی اس وقت کچھ صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔اس تبدیلی کے بعد ٹک ٹاک کے ہوم پیج پر اسپورٹس، فیشن، گیمنگ اور فوڈ فیڈز کا اضافہ ہوگیا ہے اور فیڈز کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

اس ری ڈیزائن سے عندیہ ملتا ہے کہ ٹک ٹاک کی جانب سے صارفین کو اپنی پسند کے مواد کو تلاش کرنے میں مدد فراہم کی جا رہی ہے۔اس سوشل میڈیا ایپ کی فالوونگ اور فار یو فیڈز میں ہر موضوع پر مبنی ویڈیوز نظر آتی ہیں اور کسی مخصوص مواد کو تلاش کرنے کے لیے سرچ کرنا پڑتا ہے۔مگر اب صارفین فیشن، کھیل، گیمز یا کھانوں کے حوالے سے مواد ان موضوعات کے لیے مختص فیڈز پر دیکھ سکیں گے۔

یوٹیوب میں بھی ٹاپک کیٹیگریز کا فیچر کافی عرصے سے موجود ہے جس کے ذریعے صارفین مخصوص مواد کو ایک جگہ تلاش کرسکتے ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: انٹرٹینمنٹ