مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربااضافہ ، انڈے بھی مہنگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملک بھر میں برائلر مرغی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، برائلر گوشت کی قیمت 500 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر گوشت میں 22 روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمت 519 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ پیر سے بدھ تک برائلر گوشت کی قیمت میں مجموعی طور پر 44 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے،زندہ برائلر کی فارم ریٹ 330 روپے، تھوک قیمت 344 روپے اور پرچون قیمت 358 روپے رہی۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور 2 روپے اضافے کے بعد فارم انڈے 361 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بری خبر :وفاقی حکومت کا بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کا فیصلہ