بری خبر :وفاقی حکومت کا بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد سپراء)وفاقی حکومت کا بجلی کے صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نو روپے فی یونٹ کے حساب سے مارکیٹ آپریشن فیس وصول کرنے کے لئے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔
نیپرا نےسینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست 23 دسمبر کو سماعت مقرر کر دی۔
ذرائع کے مطابق مارکیٹ آپریشن فیس کو بجلی کے ٹیرف کی مد میں وصول کیا جاتا ہے،ٹیرف کی بنیاد پر مذکورہ فیس صارفین سے بلوں کی مد میں وصول کی جائیگی۔
ذرائع کے مطابق نیپرا سے منظوری ملنے کی صورت میں ڈسکوز فیس ادائیگی کرنے کی پابند ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں خریداری کا نیا دور شروع، ماڈرن فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل مارکیٹس متعارف