پی ٹی آئی اب علیمہ خان کے کنٹرول میں ہے: شیر افضل مروت کا دعویٰ

Dec 17, 2025 | 08:47:AM
پی ٹی آئی اب علیمہ خان کے کنٹرول میں ہے: شیر افضل مروت کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  ویب ڈیسک )رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہےکہ خیبرپختونخوا حکومت گورنرراج کی دھمکی سمجھ گئی جس کے بعد سہیل آفریدی کو اپنے بچاؤ کی پڑگئی ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی وفاق کے مطالبات کو گنجائش دینے لگے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو پالیسی میں تبدیلی کی بِھنک بھی نہیں پڑنے دی گئی ، پی ٹی آئی اب عملی طور پر علیمہ خان کے کنٹرول میں چلی گئی ہے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات اتنے بڑے نہیں کہ جماعت کی پالیسی ڈسٹرب کرسکیں۔

 یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی سے متعلق بڑا دعویٰ

انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو تمام فیصلے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصرعباس کی مشاورت سے کرنے کی ہدایت دی ہے۔

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا اپوزیشن سڑکوں پر احتجاج نہیں ڈائیلاگ چاہتی ہے،اچکزئی اور علامہ ناصرعباس دیگر جماعتوں، سول سوسائٹی کو لیکر متفقہ لائحہ عمل بنائیں گے۔