اداکار احسن خان کا فیشن شو کے دوران فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

Dec 17, 2023 | 15:11:PM
اداکار احسن خان نے فیشن شومیں فلسطینیوں کی آزادی کیلئے آواز بلند کی اور اظہار یکجہتی کا اظہار  کیا اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پلے کارڈ اٹھا کر  واک کی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکار احسن خان نے فیشن شومیں فلسطینیوں کی آزادی کیلئے آواز بلند کی اور اظہار یکجہتی کا اظہار  کیا اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پلے کارڈ اٹھا کر  واک کی۔

15 سے 17 دسمبر تک جاری لاہور میں تین روزہ فیشن شو جس میں پاکستان کے 9 ڈیزائنرز نے اپنی دلکش کلیکشن کو نمائش کیلئے پیش کیا۔

اس شو میں جہاں پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے اپنے حسن کے جلوے بکھیرے وہیں اداکار احسن خان کی جانب سے فلسطین کے حق میں پلے کارڈ اٹھاکر ریمپ پر واک کرنا سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

فیشن شو کے دوسرے روز احسن خان پاکستان کے معروف ڈیزائنر عمران راجپوت کی  ڈیزائن کردہ شیروانی پہن کر جلوہ افروز ہوئے تو انہوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا۔ اس پلے کارڈ پر  فلسطین میں ہر بچے اور ہر گھر کے لیے امن کے نعرے درج تھے۔ صرف یہی نہیں جب احسن خان کے بعد آمنہ الیاس عمران راجپوت کا جوڑا پہنے واک کے لیے ریمپ پر آئیں تو فلسطین کی آزادی کا گیت بھی گونج رہا تھا۔

مزید پڑھیں: فریکچر کے باوجود ریمپ واک، نیلم منیر نے سب کو حیران کردیا 

واضح رہے کہ احسن خان کا اپنی کامیابی کو فلسطین کے نام کرنا فیشن کے دلدادہ اور انکے مداحوں کو خوب بھاگیا۔ سوشل میڈیا صارف نے احسن خان کے اس عمل پر انکی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ،'احسن خان نےمیرا دل جیت لیا ہے'۔