فریکچر کے باوجود ریمپ واک، نیلم منیر نے سب کو حیران کردیا 

Dec 17, 2023 | 12:53:PM
 پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے برائیڈل کٹیور ویک پاکستان میں ٹانگ میں فریکچر کے باوجود ریمپ واک کر کے سب کو حیران کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے برائیڈل کٹیور ویک پاکستان میں ٹانگ میں فریکچر کے باوجود ریمپ واک کر کے سب کو حیران کردیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی عروسی لشکاروں سے بھرپور برائیڈل کٹیور وِیک کا میلا سج چکا ہے جس میں پاکستان کی نامور شخصیات دلکش جوڑے زیب تن کر کے اپنے حسن کے جلوے بکھیر رہے ہیں۔

جہاں اس ریمپ واک کی ویڈیوز اور تصاویر سے ایک جانب سوشل میڈیا پر رونق لگی ہوئی تھی وہیں نیلم منیر ایک پیغام جاری کر کے سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

نیلم منیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں شامل تصویر میں وہ حسین دلہن بنی نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ کا یہ لُک انہوں نے برائیڈل کٹیور وِیک میں اپنایا تھا۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھاکہ ' میں نے ٹوٹے ہوئے ٹخنے کے ساتھ برائیڈل کٹیور وِیک میں ریمپ واک کی۔ اس پوسٹ کا مقصد لوگوں کو یہ ہمت دینا ہے کہ چاہے زندگی میں کتنے ہی غم اور تکالیف آجائیں آپ کو ہر حال میں آگے بڑھتے رہنا چاہئے۔ اللہ پر مکمل یقین کے ساتھ اور کبھی بھی ہمت نہیں ہارنی چاہئے'۔

علاوہ ازیں اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کلابریٹ کرتے ہوئے 'پینڈو پراڈکشن' انسٹاگرام پیج نے ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں ایک شخص نے نیلم منیر کا پیر  دکھاتے ہوئے انکشاف کیا کہ نیلم منیر کے پیر میں فریکچر ہوا تھا جس کے سبب پلاسٹر لگا تھا اور اب اینٹی بائنڈرز لگا ہوا ہے'۔

ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ کی ہمت اور کام سے محبت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ' نیلم چاہتیں تو اس حالت کے پیشِ نظر ریمپ واک سے انکار کردیتیں لیکن وہ پیچھے نہیں ہٹیں'۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نیلم منیر کے جذبے کو پسند کیا جارہا ہے تاہم بعض صارفین یہ بھی کہتے نظر آرہے ہیں کہ 'کونسا کوئی نیکی کا کام کیا ہے جو اللہ پر یقین رکھنے کی باتیں کر رہی ہو'۔