طالبان پر واضح کیا ہے ہم کوئی مداخلت کریں گے نہ افغانستان سے مداخلت ہو گی، شیخ رشید

Aug 17, 2021 | 21:00:PM
طالبان پر واضح کیا ہے ہم کوئی مداخلت کریں گے نہ افغانستان سے مداخلت ہو گی، شیخ رشید
کیپشن: وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے افغانستان کی صورت حال کے حوالے سے کہا ہے کہ ہماری ہر قسم کے حالات کی تیاری ہے، اس سے متعلق زیادہ کھل کر بات نہیں کر سکتا،چمن اور طورخم بارڈر پر امپورٹ ایکسپورٹ ہو رہی ہے،ابھی سرحد پر مہاجرین سے متعلق کوئی صورتِ حال نہیں،کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے لوگ نورستان کی پہاڑیوں اور نگار کے علاقے میں ہیں، طالبان پر واضح کیا ہے ہم کوئی مداخلت کریں گے نہ افغانستان سے مداخلت ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چمن اور طورخم بارڈر پر امپورٹ ایکسپورٹ ہو رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ ابھی سرحد پر مہاجرین سے متعلق کوئی صورتِ حال نہیں، ہماری طرف وہ لوگ آتے تھے جن کو شمالی اتحاد اور دیگر قوتوں سے تکلیف تھی۔شیخ رشید نے کہا کہ وزارتِ داخلہ میں 24 گھنٹے ویزے جاری ہو رہے ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے لوگ نورستان کی پہاڑیوں اور نگار کے علاقے میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش سے متعلق طالبان سے رابطے میں ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ طالبان سے واضح طور پر کہا ہے کہ نہ ہم کوئی مداخلت کریں گے نہ افغانستان سے مداخلت ہو گی۔،وفاقی وزیرِ داخلہ نے بتایا کہ افغان بارڈر پر 98 فیصد فینسنگ ہوئی ہے، سیکیورٹی فورسز موجود ہیں، اب تک کی تمام صورت حال اطمینان بخش ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز طورخم بارڈر سے کچھ پاکستانی وطن واپس آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کوشش ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو ہمارے خلاف افغان سر زمین استعمال نہ کرنے دیں۔وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ  بدھ کی صبح پریس کانفرنس میں بارڈر ویزے سے متعلق صورتِ حال سے قوم کو آگاہ کروں گا۔

 یہ بھی پڑھیں: طالبان کے ساتھ کاروبار نہیں کریں گے، برطانیہ کا اعلان