انڈونیشیا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 8 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )انڈونیشیا میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں سوار تمام 8 افراد ہلاک ہو گئے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہیلی کاپٹر مغربی کلیمنتن صوبے میں گر کر تباہ ہوا ، ہیلی کاپٹر میں سوار کوئی بھی شخص زندہ نہ بچ سکا۔
یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی کی ہسپتال منتقلی,حالت تشویشناک؟ بیرسٹر گوہر کے انکشاف نے پریشانی بڑھا دی
حکام کے مطابق ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ، حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ، وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔